سابق صدر پرویز مشرف سے کھوسہ سرداروں کی ملاقات مثبت رہی‘مارچ میں بہت بڑا سیاسی دھماکہ کرنے جارہے ہیں جس سے ملکی سیاست کا رخ بدل جائے گا‘ویز مشرف ہی ملک کو جاری بحرانوں اور مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

آل پاکستان مسلم لیگ یواے ای کے نائب صدر سردار محمد عمر لغاری کی سابق وزیراعلیٰ دوست محمد کھوسہ سے ملاقات کے بعد بات چیت

پیر 2 مارچ 2015 14:25

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ یواے ای کے نائب صدر سردار محمد عمر لغاری نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف سے کھوسہ سرداروں کی ملاقات مثبت رہی۔مارچ میں بہت بڑا سیاسی دھماکہ کرنے جارہے ہیں جس سے ملکی سیاست کا رخ بدل جائے گا۔ وہ یہاں سابق وزیر اعلیٰ سردار دوست محمد کھوسہ سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ آل پاکستان مسلم لیگ کے دیگر عہدیداران جن میں محمد خان لغاری،غلام حیدر،اسماعیل جعفر،رازق خان کھوسہ،علی عاصم جعفر،ڈاکٹر فخرالدین بھی موجود تھے اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ عہدیداروں کی سابق وزیر اعلیٰ دوست محمد کھوسہ کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

عمر لغاری نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ سردار دوست محمد کھوسہ کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات انتہائی مثبت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ میں ایک بہت بڑا سیاسی دھماکہ کرنے جارہے ہیں جس سے ملکی سیاست کا رخ بدل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج آل پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے سردار دوست محمد کھوسہ کو متحدہ مسلم لیگ کے پینل پر اپنی پارٹی کی جانب سے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم پرویز مشرف کی طرف دیکھ رہی ہے اور پرویز مشرف ہی ملک کو جاری بحرانوں اور مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجود حکمران اپنے سیاسی سفر کی بدترین کارکردگی دکھا کر قوم کو مایوس کررہے ہیں۔