پاک چین اقتصادی راہداری سے اقتصادی اورتجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، چین پاکستان کا بااعتماد دوست ہے، پاک چین دوستی ہر کسوٹی پر پورا اتری ہے، چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات میں گفتگو

پیر 2 مارچ 2015 14:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے معاشی، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ہے، پاک چین دوستی ہر کسوٹی پر پورا اتری ہے، چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورت حال اور ملک میں چین کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چینی قونصل جنرل نے کہاکہ چین پاکستان کو اپنا بھائی سمجھتا اور پاکستان کی قیادت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ہے، پاک چین دوستی ہر کسوٹی پر پورا اتری ہے، چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں پاک چین تعلقات کے نئے باب کھلے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے معاشی، اقتصادی اورتجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔