کراچی‘ بل کی عدم ادائیگی ‘ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ٹیلیفون اڑھائی ماہ سے منقطع

پیر 2 مارچ 2015 14:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ٹیلیفون بلز ادا نہ ہونے کی وجہ سے فون اڑھائی ماہ سے منقطع ہیں جس کی وجہ سے سرکاری وکلاء شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق محکمہ داخلہ نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ٹیلیفون لائنز کا پانچ ہزار روپے بل ادانہیں کیا جس کے باعث ٹیلیفون لائنز منقطع کر دی گئی اور ڈھائی ماہ ہوگئے ہیں بل ادا نہیں کیے گئے۔سرکاری وکلاء کا کہنا ہے کہ وہ جب پرائیوٹ نمبر سے فون کرتے ہیں تو انہیں کہا جاتاہے کہ سرکاری نمبر سے کال کریں لیکن سرکاری نمبرنہ چلنے کی وجہ سے انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔