کراچی: لیاری میں مولا مدد میں رکشے میں ہونے والے دھماکے کی نوعیت کا پتہ چل گیا۔

پیر 2 مارچ 2015 14:09

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 مارچ 2015ء) : کراچی کے علاقے لیاری میں مولا مدد چوک میں رکشے پر ہونے والے دھماکے کی نوعیت کا پتہ چل گیا ہے، ایس پی سٹی آفتاب نظامانی کا کہنا ہے کہ عینی شاہدیں اور بم سکواڈ کے جائزے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ رکشے پر آوان بم سے حملہ کیا گیا تھا جو کہ نا معلوم سمت سے فائر کیا گیا تھا جس کو عام طور پر دہشتگردی کی وارداتوں میں استعمال کیا جاتا ہے. جس کے نتیجے میں دو سالہ بچی جاں بحق ہو گئی اور 6 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں سے بھی 2 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے. تاہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے.

متعلقہ عنوان :