سرگودھا پولیس نے ہیروئن760گرام ،شراب 20بوتل، ناجائز اسلحہ برآمد کر کے9ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 2 مارچ 2015 14:02

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) سرگودھا پولیس نے ہیروئن760گرام ،شراب 20بوتل، ناجائز اسلحہ برآمد کر کے9ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ساجد شہید پولیس نے تنویر سکنہ استقلال آباد سے ہیروئن 510گرام ،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے ناصر سکنہ ہڈالی خوشاب سے ہیروئن 256گرام ،تھانہ کوٹمومن پولیس نے محمد انور سکنہ ہجن سے شراب 20بوتل ۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی تھانہ جھال چکیاں پولیس نے شہزاد سکنہ نواب کالونی سے پسٹل 30بور معہ2گولیاں، تھانہ جھاوریاں پولیس نے غلام محمد سکنہ کوٹ خدا بخش سے پسٹل 30بور، تھانہ کوٹمومن پولیس نے افضال سکنہ 67جنوبی سے پسٹل 30بور معہ2گولیاں اور قمر عباس سکنہ کوٹ عمرانہ سے پسٹل 30بور معہ 3گولیاں،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے عمران سکنہ بھیرہ سے پسٹل 30بور معہ 5گولیاں ،تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے شاہد سکنہ 70جنوبی سے پسٹل 30بور،تھانہ صدر پولیس نے اعجاز سکنہ 40شمالی سے ریوالور 32بورمعہ 3گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :