سپینش فارمولا ون ٹیسٹنگ ریس والٹیری بوٹاس نے جیت لی

پیر 2 مارچ 2015 13:59

سپینش فارمولا ون ٹیسٹنگ ریس والٹیری بوٹاس نے جیت لی
بارسلونا(ار دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 2 مارچ۔ 2015ء )سپینش فارمولا ون فائنل ٹیسٹنگ ریس فن لینڈ کے والٹیری بوٹاس نے جیت لی ہے ۔ سپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والی فارمولا ون ٹیسٹنگ فائنل ریس میں ڈرائیورز نے جیت کے لیے زور بازو دکھایا ۔

(جاری ہے)

فن لینڈ کے والٹیری بوٹاس نے 89 لیپس ایک منٹ 23 اعشاریہ صفر چھ سکینڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ۔ سابق ورلڈ چیمپئن جرمن ڈرائیور سیباسٹین ویٹل نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے دوسرے نمبر پر فنش لائن عبور کی ۔ برازیلین فیلپ نسر نے تیسری جبکہ بیلجیئم ڈرائیور میکس ورسٹیپن کی چوتھی پوزیشن رہی ۔