پنجاب حکومت ملائیشیاء اور سری لنکا کو آلو برآمد کرنے کی اجا زت دے دی

پیر 2 مارچ 2015 13:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) پنجاب حکومت ملائیشیاء اور سری لنکا کو آلو برآمد کرے گئی، صوبے بھر میں اس سال آلو کی 3.7ملین ٹن پید او ار حاصل ہوئی ہے جو پچھلے سال سے ایک ملین ٹن زیادہ ہے۔ اسی لیے حکومت نے ملکی ضرورت سے زیادہ پیدا وار کو برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہےئے گی۔ وزیر زرعت کے ایک ترجمان نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

02مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء کو بتایا کہ حکومت کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے جن میں جعلی زرعی ادویات اور جعلی بیج کا خاتمہ ‘ ٹیوب ویلوں کو سستے داموں بجلی کی فراہمی اور کھاد پر سبسڈی دینے جیسے اہم اقدامات شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کسانوں نے آلو کی بمپر پیدا وار کے بعدمنڈی میں کم قیمت کی وجہ سے ہونیوالی معاشی مشکلات سے آگاہ کیا۔حکومت نے کاشتکاروں کو یقین دلایا کہ اسی ماہ آلو کی برآمدات شروع ہونے سے ان کے تحفظات کا خاتمہ ہو گا اور انہیں اپنی محنت کا درست معاوضہ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :