راولپنڈی ،جماعت الدعوة کے کارکن وال چاکنگ کرتے ہوئے گرفتار‘ ہر ایک کو 25‘25 ہزار روپے جرمانہ

پیر 2 مارچ 2015 13:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) راولپنڈی پولیس نے وال چاکنگ کرنے والے جماعت الدعوة کے دو کارکنوں کو گرفتار کرلیا بعدازاں ٹرائل کورٹ نے ان پر فرد جرم عائد کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ان افراد کی شناخت محمد طیب راشد اور عبدالرحمن کے نام سے کرلی ہے اور ان کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

(جاری ہے)

دونوں افراد کو بعدازاں خصوصی جج کی عدالت میں پیش کیا گیا اور ان میں سے ہر ایک کو 25‘ 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

بینکوں کی بندش کی وجہ سے وہ رقم کا بندوبست نہ کرسکے اسلئے انہیں اڈیالہ جیل بھجوادیا گیا۔ ایس آئی شوکت حسین کا کہنا ہے کہ دونوں ملزموں کو رقم جمع کرانے کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی تحت پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وال چاکنگ کرنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج کریں اور دو دن کے اندر سپیڈی ٹرائل کورٹ میں چالان جمع کروائیں۔