اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا اجلاس طلب کر لیا

پیر 2 مارچ 2015 13:08

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 مارچ 2015ء) : سابق صدر آصف علی زرداری گذشتہ کچھ روز سے اسلام آباد میں ہی موجود ہیں اور سینیٹ انتخابات سے متعلق متعدد پارٹیوں سے رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم آج پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری نے پی پی پی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا جس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا.