جنوبی وزیرستان،آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی16مارچ سے واپسی کا اعلان

پیر 2 مارچ 2015 12:31

وانا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کیے گئے پاک فوج کے آپریشن 'راہ نجات' کے متاثرین کی واپسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پولیٹکل ایجنٹ کے مطابق متاثرین آپریشن کی واپسی کا عمل سولہ مارچ سے شروع ہوگا۔پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان نے صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرین کی واپسی کیلئے رجسٹریشن آٹھ سے گیارہ مارچ کے درمیان پولیٹکل کمپاوٴنڈ ٹانک میں ہوگی۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں جنوبی وزیرستان کے آٹھ ہزار سے زائد متاثرہ خاندانوں کی واپسی متوقع ہے۔ پولیٹیکل ایجنٹ کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کو ٹرانسپورٹ اور پچیس ہزار نقد امداد دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سال دو ہزار نو میں کالعدم ٹی ٹی پی اور اس کے جنگجو بیت اللہ محسوس کے خلاف پاک فوج کی جانب سے بڑا آپریشن ، آپریشن راہ نجات کا آغاز کیا گیا تھا، آپریشن کا فیصلہ جنرل ہیڈکواٹرز (جی ایچ کیو) پر حملے کے بعد کیا گیا۔ آپریشن کے اعلان پر ایجنسی کے مختلف علاقوں سے آبائی افراد نے وانا، تانک، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان اور مردان کی جانب پناہ کیلئے راہ لی ہے

متعلقہ عنوان :