حافظ آباد: آئل ٹینکر الٹ گیا، شہری بوتلوں میں بھر بھر کر گھر لیجاتے رہے۔

پیر 2 مارچ 2015 12:26

حافظ آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 مارچ 2015ء) حافظ آباد میں ایک آئل ٹینکر سڑک پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 40 ہزار ایچ ڈی ڈیزل ضائع ہو گیا.

(جاری ہے)

آئل گر کر سڑک پر دور تک پھیل گیا مقامی لوگ آئل کو بوتلوں اور گیلنز میں بھربھر کر گھروں کو لی جاتے رہے، تاہم انتظامیہ کی جانب سےابھی علاقے کی صفائی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا.