ملتان: سینیٹ انتخابات میں مک مکا چل رہا ہے ، پی ٹی آئی نے قومی ایکشن پلان کی وجہ سے دھرنا ختم کیا، پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیر مین شاہ محمود قرشی کی میڈیا سے بات چیت

پیر 2 مارچ 2015 12:14

ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 مارچ 2015 ء ) : ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیر مین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت اگر پی ٹی آئی کو اسمبلیوں میں دیکھناچاہتی ہے تو اسے چاہئیے کہ جوڈیشل کمیشن بنا دے، پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا اگر اب بھی حکومت نے جوڈیشن کمیشن کا قیام نہ کیا تو پھر سے کنٹینرز پر نظر آئیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات میں مک مکا چل رہا ہے ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے ترمیم ہونی چاہئیے، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنا دھرنا نیشنل ایکشن پلان کے لیے ختم کیا تھا لیکن اگر اب بھی مطالبات نہ مانے گئے تو پھر کنٹینرز پر نکل آئیں گے.