کوئٹہ : انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آغاز سے پہلے ہی روک دیا گیا

پیر 2 مارچ 2015 11:48

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 مارچ 2015 ء ) : کوئٹہ میں انداد پولیو مہم کا پہلا مرحلہ گذشتہ ہفتے ہی مکمل کر لیا تھا تاہم دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہونا تھا لیکن پولیو ٹیم کی سکیورٹی کے لیے مطلوبہ سکیورٹی اہلکاروں کو کی عدم موجودگی کے باعث مہم کو ملتوی کر دیا گیا ہے . پولیو مہم کے دوسرے مرحلے میں کوئٹہ نے 17 زونز میں 15 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے تھے.