کوئٹہ ،مری آباد میں دھماکہ سے مکان کی چھت گرگئی ،دوبچوں سمیت خاتون جاں بحق ، 3 بچے زخمی

پیر 2 مارچ 2015 11:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) کوئٹہ کے علاے مری آباد میں دھماکے کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دوبچوں سمیت خاتون جاں بحق جب کہ 3 بچے زخمی ہوگئے۔پیر کو پولیس کے مطابق کوئٹہ میں مری آباد کے علاقے نادرآباد میں واقع گھر میں دھماکے کے بعد چھت گر گئی۔ جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون شامل تھی۔

واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔پولیس نے کہا ہے کہ واقعہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا ہے جب کہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دھماکا نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے راکٹ گرنے سے ہوا ۔ دھماکے کی مزید نوعیت جاننے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد اکٹھے کرلئے ۔