سلمان خان کے پاس سب کچھ ہونے کے باوجود ای میل آئی ڈی نہیں

پیر 2 مارچ 2015 11:36

سلمان خان کے پاس سب کچھ ہونے کے باوجود ای میل آئی ڈی نہیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) بالی وڈ دبنگ اور اداکار سلمان خان کے پاس گاڑی ہے، بنگلہ ہے، بینک بیلنس ہے، نئی فلمیں ہیں،، نہیں ہے تو ای میل آئی ڈی نہیں ہے، انھوں نے خود اس بات کا انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

سلمان خان کا ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اکاؤنٹ ہے اور وہ اس پر کافی سرگرم بھی ہیں لیکن ان کی کوئی ای میل آئی ڈی نہیں ہے، ایک بہت عجیب بات ہے کہ اس دور میں بھی کوئی شخص ایسا ہے جس نے کبھی کسی کو ای میل ہی نہیں کی۔ ان کا کہنا ہے کہ میں لوگوں سے براہ راست رابطہ کرنا پسند کرتا ہوں اور جس سے بات کرنی ہو اسے فون کرلیتا ہوں اس لیے میں نے کبھی ای میل اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :