سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شور شرابہ، اپوزیشن لیڈر اوع وزیر اطلاعات کے مابین نوک جھوک

پیر 2 مارچ 2015 11:20

سندھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 مارچ 2015 ء ) : سندھ اسمبلی میں شہلا رضا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شرجیل میمن نے تقریر کی، شرجیل میمن کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کر دیا اور حکومت اور اپوزیشن کے مابین تلخ کلامی ہو گئی ، اجلاس میں شہر یار مہر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پاس پانی کی اسکیموں کے لیے رقم موجود نہیں ہے سندھ حکومت کی تما م ترترجیح وزارت اطلاعات ہے جس کا بے حد بجٹ ہے اس کے جواب میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کہ بد عنوانی ثابت کی جائے ، اجلاس میں شرجیل میمن کی تقریر پر مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحر عباسی اور شرجیل میمن میں بھی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا نصرت سحر عباسی نے اسمبلی میں مطالبہ کر دیا کہ سندھ کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائے .

اسمبلی میں ہونے والے اس شور شرابے پر ڈپٹی سپیکر شہلا رضا بھی برہم ہو گئیں اور اسمبلی میں سب کا مائیک آف کرنے کی ہدایات جاری کر دیں.