شکار پور: جیکب آباد روڈ پر نا معلوم افراد پولیو ٹیم کو لوٹ کر فرار، پولیس نے تلاش جاری کر دی

پیر 2 مارچ 2015 10:56

شکار پور: جیکب آباد روڈ پر نا معلوم افراد پولیو ٹیم کو لوٹ کر فرار، پولیس ..

شکارپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 مارچ 2015 ء ) : شکار پور میں جیکب آباد روڈ پولیو ٹیم سے لوٹ مار کی گئی، محکمہ صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ نا معلو م افراد کے پاس اسلحہ موجود تھا اور انہوں نے اسلحہ کے زور پر پولیو ٹیم سے موٹر سائیکل اور سامان چھین لیا جس پر پولیو ٹیم نے مزاحمت کی، مزاحمت کو نتیجے میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے کپڑے تک پھاڑ دئے، پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کر وائی ہے.

متعلقہ عنوان :