لاہور: چئیر مین پی سی بی سے معین خان کی ملاقات ملتوی

پیر 2 مارچ 2015 10:51

لاہور: چئیر مین پی سی بی سے معین خان کی ملاقات ملتوی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 مارچ 2015 ء ) : چئیر میں پی سی بی شہریار خان کی چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم معین خان سے ملاقات ملتوی ہو گئی، بتایا گیا ہے کہ ملاقات معین خان کی طبیعت خراب ہونے کے باعث التوا کا شکار ہوئی ہے تاہم ملاقات کے لیے ابھی کوئی وقت یا دن مقرر نہیں ہوا، یاد رہے کہ معین خان کو پی سی بی نے کسینو جانے پر پاکستان واپس بلا لیا تھا اور ان کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی ہے جس میں معین خان کی عمر بھر معطلی کا مطالبہ کیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :