چمن ، بائی پاس روڈ پر فائرنگ سے حاضر سر وس افغان پولیس کے دو حقیقی بھائی اہلکار ہلاک

اتوار 1 مارچ 2015 22:52

چمن ، بائی پاس روڈ پر فائرنگ سے حاضر سر وس افغان پولیس کے دو حقیقی بھائی ..

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء) چمن بائی پاس روڈ پر فائرنگ حاضر سر وس افغان پولیس کے دو اہلکار ہلاک ،ہلاک ہونے والے دونوں بھا ئی تھے ،صوبہ ہلمند کے رہائشی کوئٹہ سے واپسی پر نشانہ بنائے گئے جنھیں گاڑی سے اتار کر سروں میں گولیاں ماری گئی ۔لیویزذرائع کے مطابق چمن بائی پاس روڈ پرنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ 2افراد ہلاک کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع نے آئی این پی کو بتایا کہ فائرنگ کے بعد حملہ اوور بآسانی فرارہوگئے جبکہ لیویز نے ہلاک ہونے والے دونوں لاشوں کو سہول ہسپتال منتقل کردیا ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دونوں افغان شہری اور افغان پولیس میں حاضر سروس اہلکار ہے اور کوئٹہ گئے تھے واپسی پر افغانستان جانے سے پہلے چمن بائی پاس روڈ پر مسافر گاڑی سے اتار کر ان کو گولیوں کا نشانہ بنا یا گیا۔افغان صوبہ ہلمند کے رہائشی دونوں آپس میں بھائی ہے ۔لیویز واقع کی مزید تحقیقات کر رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :