سانحہ شکار پور کے مرکزی ملزم نے پولیس کو دیے بیان میں اہم انکشافات کر دیے

اتوار 1 مارچ 2015 22:52

سانحہ شکار پور کے مرکزی ملزم نے پولیس کو دیے بیان میں اہم انکشافات کر ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2015ء) سانحہ شکار پور کے گرفتار ملزم نے پولیس کو دیے بیان میں اہم انکشافات کر دیے ہیں۔ایس ایس پی ثاقب میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ سانحہ شکار پور میں گرفتار مرکزی ملزم خلیل عرف سکندر کا تعلق پنجابی طالبان استاد اسلم گروپ سے ہے جبکہ اس نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ثاقب میمن کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم چند ماہ قبل درگاہ حاجن شاہ دھماکے میں بھی ملوث رہا ہے جبکہ اس دھماکے کے نتیجے میں درگاہ کے گدی نشین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

اس کے علاوہ دہشت گردوں کا یہ گروپ ایم این اے ڈاکٹر ابراہیم جتوئی پر بھی حملے میں بھی ملوث رہا ہے۔ایس ایس پی ثاقب میمن کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا مکمل پتا لگا لیا گیا ہے جبکہ اس نیٹ ورک کے کئی ملزمان کو 2011 ءمیں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :