سابق صدر زرداری کی مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس ، چہرے پر مسلسل ” مخصوص مسکراہٹ“ رہی ،اپنی مخصوص مسکراہٹ سے چیئر مین سینٹ سمیت کئی سوالات کے جواب گول کرگئے

اتوار 1 مارچ 2015 22:33

سابق صدر زرداری کی مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس ، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری کے چہرے پر مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں مسلسل ” مخصوص مسکراہٹ“ رہی ، وہ اپنی اس مخصوص مسکراہٹ سے چیئر مین سینٹ سمیت کئی سوالات کے جواب گول کرگئے ، ذوالفقار مرزا کے سوال پر حضرت علی کاقول سنا دیا ”جس پر احسان کرو اس کے شر سے محفوظ رہو“۔

بیٹا اکلوتا ہے تین چار ہوتے تو اختلاف بھی ہوتا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو منسٹر کالونی میں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران جب بلاول بھٹو زرداری سے اختلاف کا سوال کی گیا توسابق صدر نے مخصوص انداز میں مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اکلوتے بیٹے سے اختلاف کیسا ؟تین چار ہوتے تو اختلاف بھی سمجھ میں آتا ہے ،بچگانہ خبریں ہیں ۔سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے الزامات کے جواب میں آصف زرادری نے حضرت علی کاقول سنا دیا ”جس پر احسان کرو اس کے شر سے محفوظ رہو“جبکہ بی بی سے فاروق لغاری کی غداری بارے پوچھا گیا تھا تو انہوں نے بھی یہی کہا تھا ۔چیئر مین و ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے امیدوار کے سوال کو سابق صدر گول کر گے۔

متعلقہ عنوان :