برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو قونصلیٹ آفسز کے ذریعے معیاری خدمات مہیا کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں‘ نادرا سے نیکوپ کارڈ کے حصول کیلئے ٹیلیفون کیساتھ ساتھ ”آن لائن“ بکنگ کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے ، پہلے سے جمع شدہ درخواستوں کو نمٹانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے ہیں ، برمنگھم اور بریڈ فورڈ میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنانے کیلئے مشینوں کی تنصیب کا کام جاری ہے ، برمنگھم قونصلیٹ آفس کو موجودہ عمارت سے کسی دوسری کار پارکنگ‘ وہیل چیئر اور انتظار گاہ جیسی بنیادی سہولیات کی حامل عمارت میں جلد منتقل ہوجائیگی ، قونصل جنرل برمنگھم کو ذمہ داری دیدی ہے ، اگلی بار برمنگھم کی پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات سے پہلے تمام مسائل کو حل کرلیا جائے گا ،برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کی برمنگھم کی پاکستانی کمیونٹی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 1 مارچ 2015 22:33

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو قونصلیٹ آفسز کے ذریعے معیاری خدمات ..

لندن /برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو قونصلیٹ آفسز کے ذریعے معیاری خدمات مہیا کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں‘ نادرا سے نیکوپ کارڈ کے حصول کیلئے ٹیلیفون کیساتھ ساتھ ”آن لائن“ بکنگ کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے ، پہلے سے جمع شدہ درخواستوں کو نمٹانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے ہیں ، برمنگھم اور بریڈ فورڈ میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنانے کیلئے مشینوں کی تنصیب کا کام جاری ہے ، برمنگھم قونصلیٹ آفس کو موجودہ عمارت سے کسی دوسری کار پارکنگ‘ وہیل چیئر اور انتظار گاہ جیسی بنیادی سہولیات کی حامل عمارت میں جلد منتقل ہوجائیگی ، قونصل جنرل برمنگھم کو ذمہ داری دیدی ہے ، اگلی بار برمنگھم کی پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات سے پہلے تمام مسائل کو حل کرلیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو اپنے دفتر میں پاکستان سے برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے ممتاز روحانی پیشواء اور حضرت پیر فیض سلطان (اوستہ محمد) بلوچستان کے سجادہ نشین پیر خالد سلطان کے ہمراہ ملنے کیلئے آنے والے پاکستانی کمیونٹی کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے جس میں قائداعظم ٹرسٹ برطانیہ کے چیئرمین راجہ محمد اشتاق‘ ٹرسٹ کے سیکرٹری اطلاعات ملک وحید خان‘ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ برطانیہ کے مرکزی صدر راجہ حق نواز جانباز اور مسلم لیگ لوٹن کے صدر راجہ شفیق احمد شامل تھے۔

وفد نے جب ہائی کمشنر کو پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا تو یہ جان کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا کہ سید ابن عباس نہ صرف ان کے مسائل سے آگاہ ہیں بلکہ حل کیلئے عملی اقدامات بھی کررہے ہیں۔ راجہ محمد اشتیاق نے کہاکہ پچیس سال سے زیادہ عرصے سے لوگ قونصلیٹ آفس برمنگھم کی عمارت میں سہولیات کی عدم دستیابی پر سخت پریشان ہیں لیکن کسی نے ان کی نہ سنی اور آپ (سید ابن عباس) پہلے ہائی کمشنر ہیں جو اس ضمن میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں جس پر کمیونٹی ہمیشہ ان کیلئے دعاگو رہے گی اس پر ہائی کمشنر نے کہا کہ انہوں نے اپنے برمنگھم میں قونصل جنرل سید معروف احمد کو ذمہ داری سونپ دی ہے کہ عمارت کی منتقلی کا کام مہینوں نہیں بلکہ ہفتوں میں مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران دو مرتبہ برمنگھم جاچکے ہیں اور اگر خود ہائی کمشنر کو بھی اس سلسلے میں برمنگھم آنا پڑا تو وہ ضرور آئیں گے۔

اور پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے شایان شان کسی اچھی اور سہولیات کی حامل عمارت میں قونصلیٹ آفس کو منتقل کریں گے۔ پیر سید خالد سلطان اور وفد میں شامل دیگر ممبران نے سید ابن عباس جیسے نیک نام‘ ماہر‘ دیانتدار اور قابل سینئر بیوروکریٹ کی بطور پاکستانی ہائی کمشنر تعیناتی کو کمیونٹی کیلئے خوش آئند قرار دیا۔ سید ابن عباس نے پیر سید خالد سلطان کی مذہبی و روحانی خدمات کی بھی تعریف کی اور وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وہ خود کو سب سے آگے پائیں گے اور ان کے دروازے پاکستانیوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔

انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے جذبہ حب الوطنی کی تعریف کی اور برطانوی معاشرے میں ان کے مزید شاندار‘ جاندار‘ بھرپور اور باوقار کردار ادا کرنے کی اہمیت بیان کی۔

متعلقہ عنوان :