Live Updates

جوڈیشل کمشن بن گیا تو تحریک انصاف اسمبلیوں میں چلی جائے گی: چودھری سرور

اتوار 1 مارچ 2015 22:26

جوڈیشل کمشن بن گیا تو تحریک انصاف اسمبلیوں میں چلی جائے گی: چودھری سرور

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اگلے انتخاب کے لئے اپنے ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ کوڈ آف کنڈکٹ سائن کرے گی۔ غلط کام پر ادارے بعد میں پہلے پارٹی ایکشن لے گی۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وہ ایسی جمہوریت کو نہیں مانتے جس میں حکومت بلدیاتی انتخابا ت نہ کرائے۔

بلدیاتی انتخابات نہ کرا کے مڈل کلاس قیادت کا راستہ روکا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف حکومت میں آئی تو ایک ماہ میں پنجاب میں فنانس کمشن بنے گا۔ بجٹ ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر منتقل کر دیا جائے گا۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں پولیس اور انتظامیہ میں سیاسی مداخلت بالکل ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر دھرنے نہ ہوتے تو گزشتہ سال اگست میں وہ پنجاب کی گورنرشپ چھوڑ دیتے۔ صرف ملکی حالات کی وجہ سے استعفیٰ تاخیر سے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمشن بن جائے تو تحریک انصاف اسمبلیوں میں چلی جائے گی۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی شکل میں تیسری سیاسی قوت میدان میں آ چکی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :