جماعت اسلامی کے ارکان اور کارکنان مینار پاکستان میں کیے گئے عہد کو پورا کر تے ہو ئے ہر کارکن سو ووٹرز تیار کر ے، اگر ایک لاکھ کار کنان اپنے حصے کے سو ووٹرز بنانے میں کا میاب ہو جا ئیں تو ہم ایک کروڑ ووٹ حا صل کر سکتے ہیں، پھر پاکستان میں اسلامی انقلاب کا راستہ کو ئی نہیں روک سکتا، اسلام آباد کو اسلامی انقلاب کا محور اور مر کزہو نا چاہیے اسلامی پاکستان ہی خو شحال پاکستان کا سلو گن ہے ہماری خو اہش ہے کہ اسلام آباد اس کی عملی تصویراور تعبیر بنے، جماعت اسلامی کی دعوت انبیاء کاکام ہے معاشرے کے ہر فرد تک دین کی دعوت پہنچانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے یہ مشکلات اور عزیمت کا راستہ ہے جس پر کار کنان جماعت کو ثا بت قدمی اور استقامت سے چلنا ہو گا،امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا جماعت اسلامی اسلام آباد کے ضلعی اجتماع ارکان سے خطاب

اتوار 1 مارچ 2015 21:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ارکان اور کارکنان مینار پاکستان میں کیے گئے عہد کو پورا کر تے ہو ئے ہر کارکن سو ووٹرز تیار کر ے اگر ایک لاکھ کار کنان اپنے حصے کے سو ووٹرز بنانے میں کا میاب ہو جا ئیں تو ہم ایک کروڑ ووٹ حا صل کر سکتے ہیں پھر پاکستان میں اسلامی انقلاب کا راستہ کو ئی بھی نہیں روک سکتا ، اسلام آباد کو اسلامی انقلاب کا محور اور مر کزہو نا چاہیے اسلامی پاکستان ہی خو شحال پاکستان کا سلو گن ہے ہماری خو اہش ہے کہ اسلام آباد اس کی عملی تصویراور تعبیر بنے ، جماعت اسلامی کی دعوت انبیاء کاکام ہے معاشرے کے ہر فرد تک دین کی دعوت پہنچانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے یہ مشکلات اور عزیمت کا راستہ ہے جس پر کار کنان جماعت کو ثا بت قدمی اور استقامت سے چلنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

وہ اتوا رکو جماعت اسلامی اسلام آباد کے ضلعی اجتماع ارکان سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس مو قع پر جماعت اسلامی کے سیکر ٹری جنرل لیاقت بلو چ ،امیر جماعت اسلامی صو بہ پنجاب ڈا کٹر وسیم اختر ،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان ،خالدفارو ق نے بھی خطاب کیا جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ،مو لانا جلیل نقشبندی اورنذیر احمد جنجوعہ بھی مو جو د تھے ۔

سراج الحق نے کہا جماعت اسلامی کے کار کنان کو اپنے ارد گرد امر بالمعروف اور نہی المنکر کا کام کر نا چا ہیے یہ شیر دل اور پُر عزم لو گو ں کا کام ہے جبکہ ہماری اصل میراث اور سر مایہ قرآن کر یم ،حدیث نبوی ،جماعت اسلامی کی دعوت اور یہ انقلابی تحریک ہے ہمیں اپنی اولا دوں کو بھی اس پیغمبرانہ جہدوجہد کے لیے تیار کر نا چاہیے ۔انھوں نے کہاہمیں اپنی کمزوریوں پر قابو پاکرعوام الناس تک اپنے پیغام کو پورے اعتماد کے ساتھ پہنچانے کی کوشش کرنی چاہئے، نبی مہربان حضرت محمد سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم انسانیت کی فلاح پر مبنی آپ کے لائے ہوئے نظام کو دنیا پر غالب کردیں ،انہو ں نے کہا کہ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب پاکستان میں اسلامی انقلاب کا سورج طلوع ہوگا،انہوں نے کہا ارکان اور کار کنان کو دعوت کا آغا ز اپنے گھراور اہل خا نہ سے شرو ع کر نا چا ہیے۔

سراج الحق نے کہا دنیا بھر کی اسلامی تحریکیں جماعت اسلامی کو تو انا اور مضبو ط دیکھنا چاہتی ہیں ۔اجتماع ارکان سے خطاب کر تے ہوئے امیر جماعت اسلامی صو بہ پنجاب ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا ہمیں ون پلس ون کے فارمولے کے تحت رابطہ عوام کے ذریعے بڑی تعداد میں ارکان اور کار کنا ن کی تعداد میں اضا فہ کر نا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ملک پر مسلط انگریزوں کا پروردہ استحصالی طبقہ پاکستان کو ایک اسلامی اور خوشحال پاکستان بننے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ جماعت اسلامی موجو دہ حا لات میں عوام کے لیے اُمید کی واحد کر ن ہے۔انھوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کی کار کر دگی کو سراہے ہو ئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد میں جماعت اسلامی کو دیگر اضلا ع کے لیے رول ماڈل ہو نا چا ہیے ۔