مودی کی پاکستان سے تعلقات خراب کرکے سنوارنے کی کوشش ، نئے بھارتی سیکرٹری خارجہ 3 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے ،پاکستان کی طرف سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت ، بلوچستان میں بھارت کی طرف سے شرپسندوں کی حمایت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اندر دہشتگردی میں مبینہ طور پر بھارت کے ملوث ہونے کے ایشوز کو اٹھایا جائے گا

اتوار 1 مارچ 2015 21:41

مودی کی پاکستان سے تعلقات خراب کرکے سنوارنے کی کوشش ، نئے بھارتی سیکرٹری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان سے تعلقات کو خراب کرکے سنوارنے کی کوششوں کے سلسلہ میں نئے بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر 3 مارچ کو دور روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گے ، وہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران اپنے پاکستانی ہم منصب اور دیگر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس کے دوران مسئلہ کشمیر‘ لائن آف کنٹرول کی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر تین سے ملاقاتوں میں پاکستان کی طرف سے خاص طور پر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت اور بلوچستان میں بھارت کی طرف سے شرپسندوں کی حمایت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اندر دہشتگردی میں مبینہ طور پر بھارت کے ملوث ہونے کے ایشوز کو اٹھایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارتی سیکرٹری خارجہ کی دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔ واضح رہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل وزیراعظم نواز شریف کو بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے ٹیلی فون کرکے پاکستان سے بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنے سیکرٹری خارجہ کو پاکستان کے دورے پر بھیج رہے ہیں ۔