Live Updates

سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام ، تحریک انصاف نے ایم پی اے کو شو کاز نوٹس بھجوا دیا

اتوار 1 مارچ 2015 21:30

سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام ، تحریک انصاف نے ایم پی اے کو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے جاوید نسیم کو ایم مرتبہ پھر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے میڈیا کو بتایا ہے کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں ان کی جماعت کے ایم پی اے جاوید نسیم کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ترجمان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اگر 24 گھنٹوں میں انہوں نے نوٹس کا جواب نہ دیا تو انہیں پارٹی سے نکالا بھی جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شیریں مزاری نے بتایا ہے کہ جاوید نسیم پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام ہے جبکہ انہیں سینیٹ الیکشن میں پارٹی کی سپورٹ نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا گیاہے۔یاد رہے اس سے قبل جاوید نسیم اکتوبر 2014 ءمیں تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے ایم پی اے اے جاوید نسیم کی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر پارٹی رکنیت معطل بھی کی گئی تھی جبکہ اس کے کچھ عرصہ بعد ان کی رکنیت کو بحال بھی کر دیا گیا تھا لیکن اب پھر جاوید نسیم کی جانب سے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس پر انہیں ایک مرتبہ پھر شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات