وزیر اعظم نواز شریف نئے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر3 مارچ سے سعودی عرب کا دورہ کرینگے ، وزیراعظم تین روزہ دورہ کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ روضہ رسول پر حاضری بھی دیں گے

اتوار 1 مارچ 2015 20:50

وزیر اعظم نواز شریف نئے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر3 ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نئے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر3 مارچ کو سعودی عرب کے تین روزہ دورہ پر روانہ ہونگے، وزیراعظم تین روزہ دورہ کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ روضہ رسول پر حاضری بھی دیں گے، سرکاری ذرائع کے مطابق نئے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر ہونیوالے اس دورہ کے دوران وزیر اعظم شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے علاوہ دیگر اعلیٰ سعودی قیادت سے دو طرفہ تعلقات خاص طور پر تجارت ، دفاع ، توانائی اور دیگر شعبوں میں فروغ کیلئے بات چیت کریں گے ، وزیراعظم نے اس سے پہلے شاہ عبداللہ کی وفات پر بھی گزشتہ ماہ سعودی عرب کا دورہ کیا تھا ، نواز شریف نئے سعودی فرمانروا کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کرنیوالے پہلے غیرملکی سربراہ حکومت ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور سعودی شاہی خاندان کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں ۔ وزیراعظم تین روزہ دورہ کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ روضہ رسول پر حاضری بھی دیں گے وہ اس دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملیں گے ۔