Live Updates

دہشت گر د اپنی تمام سازشوں میں ناکام ہو نگے اور ملک میں امن کا سور ج طلوع ہوکر رہے گا ، پارلیمنٹ اور جمہو ریت کو مزید مضبوط بناکر قوم سے کیا گیا ہر وعدہ پورا ہوگا،سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے‘بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں ، قوم مہنگائی بے روز گاری سمیت دیگر مسائل سے جلد نجات پائے گی ،وزیر اعظم محمد نواز شریف کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے دوران گفتگو

اتوار 1 مارچ 2015 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہدہشت گر د اپنی تمام سازشوں میں ناکام ہو نگے اور ملک میں امن کا سور ج طلوع ہوکر رہے گا ، پارلیمنٹ اور جمہو ریت کو مزید مضبوط بناکر قوم سے کیا گیا ہر وعدہ پورا ہوگا،سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے‘بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں ، قوم مہنگائی بے روز گاری سمیت دیگر مسائل سے جلد نجات پائے گی ۔

وہ اتوار کے روز جاتی امراء رائے ونڈ میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ وزیر اعلی پنجاب نے وزیر اعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں بالخصوص 500میگا واٹ کے پہلے سولر منصوبے اور شیخو پورہ کے قریب لگائے جانیوالے1000میگا واٹ کے ایل این جی منصوبے اورلاہور میں رواں ہفتے شروع ہونے والے ہارس اینڈ کیٹل شو پر بھی بریفنگ دی وزیر اعظم نوازشر یف نے اس موقع پر کہا کہ اگر پاکستان کو آگے لیجانا ہے تو دہشتگردی کا قلع قمع کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

حکومت اور تمام اداروں کے ساتھ عوام کو انفرادی طور پر بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکو مت عوام کے ووٹوں سے اقتدارمیں آئی ہے اور ہم نے عام انتخابات میں قوم سے جو بھی وعدے کیے ان پر مکمل عمل کیا جا ئیگا اور ملک کو بجلی و گیس کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے مکمل نجات دلا ئی جائیگی اور ملک کو دہشت گردی سے پاک کر کے امن کا گہواہ بنائیں گے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات