صوبے میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں ، شرجیل میمن

اتوار 1 مارچ 2015 20:04

صوبے میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں ، شرجیل میمن

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2015ء) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں ، جمہوریت پھل پھول رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد ایم کیو ایم سے بات چیت ہوگی۔

(جاری ہے)

فریئر ہال کراچی میں پرانی گاڑیوں کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس طرح کی تقاریب سےثابت ہوتا ہے کہ عوام دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں اور امن چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں اس طرح کی سرگرمیوں کو سراہتی ہے ۔ شرجیل میمن نے کہا کہ صوبے میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، ایم کیو ایم اس وقت بھی اپوزیشن کی نشستوں پر بیٹھی ہوئی ہے، سینیٹ انتخابات کے بعدحکومت میں شامل کرنے کے لئے ایم کیو ایم سے باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :