سلمان اقبال اور مبشر لقمان کو ہتک عزت کے نوٹس

اتوار 1 مارچ 2015 20:04

سلمان اقبال اور مبشر لقمان کو ہتک عزت کے نوٹس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2015ء) اے آر وائی کے صدر سلمان اقبال اور اینکر مبشر لقمان کو ہتک عزت کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ہتک عزت کا نوٹس وزیر اعظم کے مشیر ہوابازی کیپٹن شجاعت عظیم کی جانب سے بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ توہین آمیز الزامات واپس لےکرسرعام غیرمشروط معافی مانگی جائے، اگر 14روز میں معافی نہ مانگی گئی تو 50 کروڑروپے ہرجانے کا مقدمہ ہوگا۔

(جاری ہے)

شجاعت عظیم کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کی عمر 16 برس ہے اور وہ ابھی اسکول جاتی ہے، رکارڈ سے ثابت ہے کہ پی آئی اے نے کوئی طیارہ فروخت ہی نہیں کیا۔ واضح رہے کہ شجاعت عظیم پر الزام ہے کہ انہوں نے پی آئی اے کاایک کارآمدطیارہ بیٹی کی کمپنی کو بیچ دیا تھا۔