ناجائز اسلحہ اور روڈ بلاک کرنے کا الزام، جمشید دستی کا بھائی گرفتار

اتوار 1 مارچ 2015 19:49

ناجائز اسلحہ اور روڈ بلاک کرنے کا الزام، جمشید دستی کا بھائی گرفتار

مظفر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2015ء) ناجائز اسلحہ اور روڈ بلاک کرنے کے الزام میں پولیس نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی عباس دستی کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عباس دستی نے پولیس رویے پرقومی شاہراہ کو بلاک کیا تھا اور ناجائز اسلحے کی نمائش کی تھی جس پر پولیس نے عباس دستی کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیاہے۔

متعلقہ عنوان :