ملکی استحکام کیلئے اسلام کا نظام عدل نافذ کرنا ہوگا‘ مفتی ظفر جبار چشتی

اتوار 1 مارچ 2015 18:51

لاہور (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) جماعت ا ہلسنت پاکستان نے کہا ہے کہ ملکی استحکام کے لئے اسلام کا نظام عدل نافذ کرنا ہوگا،قانون تحفظ ناموس رسالت کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا، اداروں کا آپس میں تصادم ملک وقوم کے لئے سنگین خطرہ ہے،پاکستان کسی بھی قسم کے غیر آئین اقدامات کا متحمل نہیں ہوسکتا،ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حالات خراب کیے جارہے ہیں، دہشتگردوں کے سرسے اگرسیاسی پشت پناہی ختم کردی جائے تو ملک سے دہشتگردی کاخاتمہ ہو جائے گا، ملک میں عریانی اور فحاشی کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز جماعت اہلسنت لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ ”تحریک عزت رسول“ کانفرنس سے ناظم اعلیٰ مفتی ظفر جبار چشتی، لاہور کے امیرسید شمس الدین بخاری،مولانا علامہ اشرف علی سعیدی،قاری نذیر احمد قادری اور محمداسلم نواز قادری سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا مسائل قرآن و سنت کے نفاذ کے بغیر حل نہیں ہو سکتے ۔سیاسی ٹکراوٴاور تصادم سے مسائل میں بہتری آنے کی بجائے الجھاوٴ پیدا ہو گا ۔ قرآن و سنت کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر میں رابطہ عوام مہم کو چلایا جائے گا ۔ قرآن و سنت کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر میں رابطہ عوام مہم کو چلایا جائے گا