فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کرپشن اور رشوت ستانی کی بیخ کنی کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کردیا

اتوار 1 مارچ 2015 18:15

فیصل آباد(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کرپشن اور رشوت ستانی کی بیخ کنی کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔چیف ایگزیکٹو فیسکو رشید احمد اسلم کے مطابق صارفین اور ملازمین کے بھجوائے گئے بلوں پر "Say No to Corruption" پرنٹ کیا گیا ہے ۔ہمارا دین کامل بھی ہمیں کرپشن اور رشوت سے دور رہنے کے احکامات دیتا ہے اور اس بارے میں سخت احکامات ہیں ۔

کرپشن جیسی لعنت میں ملوث شخص کو دین اور دنیا میں نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ایسا کرنے والے شخص رب کے حضور بھی جوابدہ ہیں ۔چیف ایگزیکٹو فیسکو کے مطابق فیسکومیں گریڈ5سے گریڈ 17تک مختلف آسامیوں پربھرتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ان بھرتیوں کوشفاف اور میرٹ کویقینی بنانے کیلئے امیدواروں کے ٹیسٹ لینے کیلئے نیشنل ٹیسٹنگ سروسز (NTS)کی خدمات حاصل کی گئی ہیں تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو اور انصاف کا بول بالا ہو۔

(جاری ہے)

انھوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ بھرتیوں کے حوالے سے فیسکو کے کسی ملازم/افسر یا پرائیویٹ بندے کو پیسے نہ دیں اگرکوئی فیسکو ملازم ایسا کرے تو انہیں اطلاع دیں ۔ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انھیں نوکری سے برخاست کیا جائے گا ۔اگر کسی امیدوار نے اس سلسلے میں کوئی لین دین کیا یا کسی کو پیسے دئیے تو فیسکو ذمہ دار نہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :