سرگودھا‘دلہنوں کی کیٹ واک نے حاضرین کو دنگ کر دیا

بیوٹی ایکسپرٹس نے ماہرانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے دلہنوں کو تیار کیا

اتوار 1 مارچ 2015 18:09

سرگودھا(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015)دلہن کا میک اپ اور عروسی لباس کی سجاوٹ خصوصی فن ہے،اس مہارت کا مظاہرہ سرگودھا کی ایک تقریب میں کیا گیا جہاں دیدہ زیب لباس میں سجی سنوری دلہنوں کی کیٹ واک نے حاضرین کو دنگ کردیا۔

(جاری ہے)

روپ سنگھار کے بغیر خواتین ادھوری ہیں،لیکن جب موقع ہو خاص تو تیاری بھی خاص کرنی پڑتی ہے سرگودھاشہر میں دلہنوں کو سجانے کا مقابلہ ہوا تو شہر بھر کے بیوٹی پارلرز کی بیوٹی ایکسپرٹس میدان میں آگئیں۔

کیٹ واک میں دلہنوں کو سجانے کے نئے انداز نے حاضرین کے دل موہ لیے،کسی کے لباس کی سجاوٹ نرالی تو کسی کا میک اپ اور بالوں کے سٹائل منفرد تھے۔بیوٹی ایکسپرٹس نے ماہرانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے دلہنوں کو تیار کیا،عروسی لباس زیب تن کیے ماڈلز دلہنوں نے اپنے اپنے انداز سے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔