پریانکا چوپڑہ کریں گی اب امریکی ٹی وی ڈرامے میں کام

خفیہ ایجنٹ بن کر دشمنوں کے ارادوں کو خاک میں ملائیں گی

اتوار 1 مارچ 2015 18:06

نئی دہلی (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) پریانکا چوپڑہ نے قدم بڑھائے ہیں بھارت سے باہر اداکاری دکھانے کیلئے، وہ امریکی ٹی وی ڈرامے میں خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

اداکارہ اور گلوکارہ پریانکا چوپڑہ کا کردار ایکشن سے بھرپور ہوگا۔ امریکی ٹی وی ڈرامے کی کہانی ہوگی ایف بی آئی کے ان نوجوانوں کی جو دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔پریانکا چوپڑہ انہی میں سے ایک ہوں گی جو خفیہ ایجنٹ بن کر دشمنوں کے ارادوں کو خاک میں ملائیں گی۔