امر یکہ میں قید عافیہ صدیقی کی43ویں سالگرہ کل ملک بھر میں جوش و خروش سے منائی جائے گی

اتوار 1 مارچ 2015 18:01

اسلا م آ با د(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) امریکی قید میں ظلم و ستم کا شکارپاکستانی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی 43 برس کی ہو گئیں۔ ان کی43ویں سالگرہ کل پیر کو ملک بھر میں جوش و خروش سے منائی جائے گی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے یوم پیدائش کی مناسبت اور اظہار یکجہتی کیلئے جہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں،مذہبی تنظیموں ،انسانی حقوق،مزدور ،طلبہ تنظیموں اور صحافتی اور عوامی حلقوں کے زیر اہتمام ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے،کبوتر آزاد کیے جائیں گے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی درازی عمر کے ساتھ اس کی باعزت رہائی کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلبہ اور اساتذہ تنظیموں کے زیر اہتمام اظہار یکجہتی کیلئے تقاریب منعقد ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :