عمر اکمل بالآخر ایک ’’اچھے ‘‘ ریکارڈ کے مالک بن گئے

اتوار 1 مارچ 2015 17:56

عمر اکمل بالآخر ایک ’’اچھے ‘‘ ریکارڈ کے مالک بن گئے

برسبین (ار دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم مارچ۔ 2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز عمر اکمل یو ں تو کیچ چھوڑنے کے باعث شائقین کرکٹ کے زیر عتاب رہتے ہیں لیکن زمبابوے کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں انہوں نے وہ کارنامہ سر انجام دے ڈالا ہے جو ان سے پہلے کسی قومی وکٹ کیپر کے نصیب میں نہیں آیا ۔

(جاری ہے)

24سالہ عمر اکمل نے اس میچ میں وکٹوں کے پیچھے 5شکار کیے جو ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی پاکستانی وکٹ کیپر کی اب تک کی بہترین کارکر دگی ہے ۔ ان سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے 1996ء کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور کے مقام پر وکٹوں کے عقب میں 5شکار کیے تھے تاہم ان میں 4کیچ اور 1سٹمپ شامل تھا ۔