کراچی : لیاری میں یکے بعد دیگرے 5 کریکر ھماکے

اتوار 1 مارچ 2015 17:48

کراچی(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) کراچی کے علاقے لیاری میں یکے بعد دیگرے 5 کریکر کے دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

لیاری میں جاری آپریشن کے باوجود تاحال امن قائم کرنے میں کامیابی نہیں ہوسکی۔ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے آٹھ چوک میں سلاٹر ہاؤس کے قریب نامعلوم ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جس سے یکے بعد دیگرے 5 دھماکے ہوئے،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :