قومی ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرز نے نئی تاریخ رقم کر دی

اتوار 1 مارچ 2015 17:28

قومی ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرز نے نئی تاریخ رقم کر دی

برسبین (ار دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم مارچ۔ 2015ء )قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر ز نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے ۔ ورلڈ کپ 2015ء میں زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستان نے محمد عرفان ، وہاب ریاض اور راحت علی کی شکل میں تین فاسٹ باؤلر کھلائے تھے جنہوں نے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

وہاب ریاض اور محمد عرفان نے میچ میں 4،4جبکہ راحت علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ ون ڈے کر کٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی ایک ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرز نے حریف ٹیم کے 9کھلاڑیوں کو پوویلین پہنچایا ۔