Live Updates

عمران خان ہرجانے کے دعوے میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے غیرقانونی مراعات لینے کے شواہد ماتحت عدالت میں جمع کروائینگے

اتوار 1 مارچ 2015 17:25

عمران خان ہرجانے کے دعوے میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہرجانے کے دعوے میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے غیرقانونی مراعات لینے کے شواہد ماتحت عدالت میں جمع کروائیں گے‘ سینٹ میں جمع کروائے گئے جواب کو بھی اس جواب کا حصہ بنایا جائے گا‘ شواہد عمران خان نے بابر اعوان کے حوالے کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے گرد عمران خان نے گھیرا اور بھی تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کیخلاف مراعات‘ گاڑی کے استعمال کے معاملے کو بھی دعوت کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس حوالے سے معاملات عمران خان نے اپنے وکیل بابر اعوان کو بتادئیے ہیں۔ رواں ہفتے یہ معاملہ بھی جواب کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات