Live Updates

عمران خان فرض شناس مگر موڈی طبیعت کی وجہ ان کے دوست ان سے ناراض رہتے ہیں۔۔۔

شاہ محمود قریشی اور چوہدری محمد سرور کو بڑی حکمت عملی کیساتھ لے کر چلنا ہو گا، رپورٹ

اتوار 1 مارچ 2015 17:02

عمران خان فرض شناس مگر موڈی طبیعت کی وجہ ان کے دوست ان سے ناراض رہتے ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) علم الاعداد کے مطابق عمران خان فرض شناس‘ دیانتدار اور عمل پسند انسان ہیں مگر موڈی طبیعت کی وجہ ان کے دوست ان سے ناراض رہتے ہیں۔ رواں برس عمران خان کو شاہ محمود قریشی اور چوہدری محمد سرور کو بڑی حکمت عملی کے ساتھ لے کر چلنا ہو گا کیونکہ عدد کے حوالے سے ان کے ساتھ ان پیش ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق رواں برس کا مجموعہ 8 بنتا ہے اور عمران خان کا عدد 9 کے تحت تعلق رکھتا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2014ء کے آخر اور 2015ء کے شروع میں عمران خان کو پس پردہ دو خاص گروپوں کی حمایت حاصل ہوئی جس کی وجہ سے ان کی سیاست کا بول بالا ہوا۔

2015ء کے فروری کے بعد مارچ کے مہینے کا آغاز کا اثر عمران خان کی سیاست پر بھی پڑے گا۔ عمران خان کو سیاسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا مگر کامیابی عمران خان کی ہی ہو گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات