دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کو نشان عبرت بنادیں گے،پوری قوم ملک کو دہشت گردی ،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت سے نجات دلانے کا تہیہ کرچکی ہے،آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل اورپاکستان کی بقاء کی جنگ جیتنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،ملک کو دہشت گردی سے لعنت سے پاک کرنا ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے ، جنگ میں ضرور سرخروہوں گے،دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں اجتماعی بصیرت سے کیے گئے فیصلے نتیجہ خیز ثابت ہوں گے،ملک امن کا گہوارہ بنے گا،نیشنل ایکشن پلان عملدر آمد کے مثبت نتائج بر آمد ہورہے ہیں،متفقہ قومی لائحہ عمل دہشت گردی کے خاتمے کا ذریعہ بنے گا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی اراکین اسمبلی سے گفتگو

اتوار 1 مارچ 2015 16:41

لاہور(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015 ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی خوشحالی سے ہمکنار کرنے کیلئے دہشتگردی،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کا خاتمہ ناگزیر ہے۔قوم کے اتحاد کی قوت سے دہشت گردی کے اژدھے کا سرہمیشہ ہمیشہ کیلئے کچل دیاجائے گا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنا قوم کے ہر فرد کا عزم اور مشن ہے ۔ دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں پاکستان کے بہادر عوام فتح یاب ہوں گے ۔

آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل اورپاکستان کی بقاء کی جنگ جیتنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاقی اورصوبائی حکومتیں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ وہ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کو خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار کرنے کیلئے ملک میں امن ضروری ہے ۔

اچھے یابرے دہشت گرد کی تمیز کے بغیر تمام دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جارہی ہے اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قوم کے اتحاد سے دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کونشان عبرت بنا دیں گے۔پوری قوم ملک کو دہشت گردی،انتہاء پسندی اور فرقہ واریت سے نجات دلانے کا تہیہ کرچکی ہے۔

بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہانے والوں کو اپنے کیے کی سزا بھگتنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان ملک سے دہشت گردوں کے ناپاک وجود کو مٹانے کا متفقہ قومی لائحہ عمل ہے۔نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پا ک کرناہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں اجتماعی بصیرت سے کیے گئے فیصلے نتیجہ خیز ثابت ہوں گے اورملک امن کا گہوارہ بنے گا۔

دہشت گردی ،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کاعفریت ملک کے وجود کیلئے خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ مٹھی بھر دہشت گرداپنی مذموم کارروائیوں کے ذریعے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔دہشت گردپاکستان کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تجارتی،صنعتی،معاشی اورسماجی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے انتہاء پسندی کے رجحانات ختم کرنا ہوں گے ۔

حکومت ،پاک فوج اورتمام ادارے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پورے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہدہشت گردی کے خلام جنگ میں انشاء اللہ ضرور سرخرو ہوں گے ۔ تاریخ کے اس نازک موڑ پر پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت اورپوری قوم امن دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے متحد ہے اوردہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پوری قوم میدان عمل میں اتر چکی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پرامن ،مضبوط،محفوظ اور خوشحال پاکستان کی منزل حاصل کرنے کیلئے دن رات ایک کررکھا ہے ۔دہشت گردوں کے ناپاک وجود کومٹا نے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ۔پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت برق رفتاری سے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ملاقات کرنے والوں میں ممبر قومی اسمبلی میاں ایم رشید،اراکین صوبائی اسمبلی حسن ریاض،علی عباس،چوہدری افتخار حسین،کرم داد والا،سائرہ افتخاراورمیری گل شامل تھیں۔اراکین اسمبلی نے وزیر اعلی کو اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا ۔