پیپلزپارٹی کی 22ویں ترمیم کی مخالفت ،آصف زرداری کا ماضی کے الیکشن پر وائٹ پیپرلانے کافیصلہ،سینیٹ انتخابات پرایک پلیٹ فارم پر ہیں ،زرداری،فضل الرحمان

اتوار 1 مارچ 2015 16:27

پیپلزپارٹی کی 22ویں ترمیم کی مخالفت ،آصف زرداری کا ماضی کے الیکشن پر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2015ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہو ئی ہے، ملاقات کے بعد دونوں راہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے معاملے پر جے یو آئی ف ، پیپلز پارٹی اور اے این پی ایک پلیٹ فارم پر ہیں ،،اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے آج مدعو کیا، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،اس وقت ماحول سینیٹ الیکشن کا ہے،اس پربھی بات ہوئی،پیپلزپارٹی نے22 ویں ترمیم کی مخالفت کی ہے، ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا,جمہوریت کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، ہم سب کا پاکستان ہے، سب کو سنبھالنا ہے۔

عام انتخابات کے حوالے سےان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ کس قسم کے الیکشن ہوئے بلکہ سب کو پتہ ہے کس طرح کے انتخابات ہوئے،انتخابات تحفظات کے ساتھ تسلیم کیے۔

(جاری ہے)

انتخابات پر وائٹ پیپر جا ری کریں گے۔آصف زرداری کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھاکہ کل تک جو وزیراعظم ہاؤس کے سامنے کھڑے تھے،آج اسمبلی آنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں لانا میری ذمے داری نہیں ہے۔انہوں نے میڈیا کوطاقت ور قرار دیتے ہو ئے کہا کہ میڈیا سب سے بڑی طاقت ہے ، میڈیا جمہوریت کو بچائے ۔ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ آصف زرداری سے ملاقات خیرسگالی کے طورپرہوئی ہے،ملاقات کا بڑا سیاسی ایجنڈا نہیں تھا،موجودہ صورتحال پر بات کی گئی۔

متعلقہ عنوان :