ڈیرہ‘امدادکاجھانسہ دیکرلوگوں سے ہزاروں روپے وصول کرنے والی این جی اوکی دوخواتین سمیت پانچ افرادگرفتار

اتوار 1 مارچ 2015 16:06

ڈیرہ اسماعیل خان(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015)تحصیل پروآکے گاؤں گنجومیں امدادکاجھانسہ دیکرلوگوں سے ہزاروں روپے وصول کرنے والے این جی اوکی دوخواتین سمیت پانچ افرادگرفتارکرلئے گئے۔مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآکی حدودمیں واقع گاؤں گنجومیں این جی اوکے نام پرالیاس ولدعبدالجباربلوچ‘اللہ نوازولدحقنوازبلوچ سکنائے ٹیکن‘سیدواجدولدسیدقربان سکنہ چاہ سیدمنور اورجمال ولدنامعلوم سکنہ مکڑاوردونامعلوم خواتین آئے اورانہوں نے بعض لوگوں کوماہانہ امداددینے کاجھانسہ دیکرلوگوں سے ہزاروں روپے وصول کرلئے اورفراڈکرکے موقع سے فرارہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع پرپروآپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کوگرفتارکرکے انکے خلاف 419-420PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔