جسٹس داؤد اور جسٹس افسر شاہ کو پشاور ہائی کورٹ میں مستقل تعینات کرنے کے حوالے سے سفارشات انتہائی خوش آئند ہیں‘ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ

اتوار 1 مارچ 2015 16:05

ڈیرہ اسماعیل خان(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ نے جوڈیشل کمیشن کی جانب سے جسٹس داؤد اور جسٹس افسرشاہ کو پشاور ہائی کورٹ میں مستقل کرنے کی سفارشات کو قانون کی بالا ستی یقینی بنانے کے جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا، ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے صدر اختر حسین قریشی ایڈوکیٹ، جنرل سیکریٹر ی انعام اللہ تاتار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چیف جسٹس کی زیر سربراہی نیشنل جوڈیشل کمیشن کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں اچھی شہرت کے حامل جسٹس داؤد اور جسٹس افسر شاہ کو پشاور ہائی کورٹ میں مستقل تعینات کرنے کے حوالے سے سفارشات انتہائی خوش آئند ہیں، انہوں نے کہا کہ جسٹس داؤد اور جسٹس افسر شاہ بے داغ ماضی کے حامل جج ہیں جنہوں نے ہمیشہ قانون کی بالا دستی اور انصاف کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا، انہوں نے کہا کہ مذکورہ سفارشات پر سپریم کورٹ آف پاکستان بھی خراج تحسین کی مستحق ہے جس نے ہمیشہ اپنے فیصلوں سے قانون دانوں اور انصاف کے حامیوں کا سر فخر سے بلند کیا-

متعلقہ عنوان :