ایس ایم ظفر نے 22ویں آئینی ترمیم کی حمایت پر چوہدری شجاعت حسین کے نام احتجاجی خط لکھ دیا

ایس ایم ظفر نے پارٹی قیادت کو اتنا بڑا فیصلہ جماعت کی ایگزیکٹو پارٹی میں بحث کے بغیر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا

اتوار 1 مارچ 2015 16:03

ایس ایم ظفر نے 22ویں آئینی ترمیم کی حمایت پر چوہدری شجاعت حسین کے نام ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) مسلم لیگ (ق)کے سینئر رہنما ایس ایم ظفر نے 22ویں آئینی ترمیم کی حمایت پر چوہدری شجاعت حسین کے نام احتجاجی خط لکھ دیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق )کے سنیئر رہنماء ایس ایم ظفر نے پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین کے نام خط لکھتے ہوئے 22 ویں ترمیم کی حمایت پر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اپنے خط میں ایس ایم ظفر نے پارٹی قیادت کو اتنا بڑا فیصلہ جماعت کی ایگزیکٹو پارٹی میں بحث کے بغیر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :