میکسیکو  شکاری نے چترال میں جنگلی حیات کیلئے مختص اور محفوظ علاقے توشی شاہشاہ میں کشمیر مارخور کا شکار کرلیا

شکار ہونے والے آٹھ سالہ مارخور کے سینگھ کا سائز 40 انچ تھا اور ایڈریان گونزیلس نے کروڑ روپے کے عوض شکار کا پرمٹ حاصل کیا

اتوار 1 مارچ 2015 16:03

چترال(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015)میکسیکو کے ایک شکاری نے چترال میں جنگلی حیات کیلئے مختص اور محفوظ علاقے توشی شاہشاہ میں کشمیر مارخور کا شکار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شکار ہونے والے آٹھ سالہ مارخور کے سینگھ کا سائز 40 انچ تھا اور ایڈریان گونزیلس نے ایک کروڑ روپے کے عوض شکار کا پرمٹ حاصل کیامقامی محکمہ جنگلی حیات کے رینج افسر ارشاد احمد نے بتایا کہ گونزیلس نے مخصوص لمبائی اور جسامت کا مارخور چننے میں وقت ضائع نہیں کیاگونزیلس ایک ماہر شکاری ثابت ہوئے جنہوں نے پھسلن بھرے علاقے میں دور سے ایک صحت مند اور مضبوط جسامت کے ہمالیائی مارخور کو مار گرایا۔

ارشاد احمد نے بتایا کہ یہ سیزن کی پہلی ہنٹنگ ٹرافی تھی  مزید کئی شکاریوں نے مارچ میں یہاں آنا ۔ارشاد کے مطابق گزشتہ سال بھی اسی علاقے میں آخری ٹرافی ہنٹنگ منعقد ہوئی تھی، جس میں ایک جرمن لڑکے فلپس ہرمن نے 43 انچ لمبے مارخور کا شکار کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ جنگلی حیات کے تحفظ پر مبنی ایک پروگرام میں مقامی دیہات کی کمیٹیاں (وی سی سیز) بنائی گئی ہیں یہی وجہ ہے کہ ضلع میں کمشیر مارخور کی مناسب آبادی برقرار ہے انہوں نے بتایا کہ شکار کی پرمٹ فیس کا 80 فیصد مقامی آبادی کیلئے ترقیاتی پروگراموں میں صرف ہوتا ہے۔