وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دور ان باہمی تعاون کے معاملات زیر بحث آئینگے سرتاج عزیز

اتوار 1 مارچ 2015 16:01

اسلام آباد (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دور ان باہمی تعاون کے معاملات زیر بحث آئینگے سعودی عرب کے نئے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے بتایا کہ اس دورے کے دوران باہمی تعاون کے معاملات زیربحث آئیں گے جو کہ سعودی عرب میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات کے بعد پہلا موقع ہوگا وزیراعظم نے سعودی عرب کا آخری دورہ شاہ عبداللہ کی تدفین کے موقع پر کیا تھا۔