تربت  دشت میں مسلح افراد کی فائرنگ،خاتون اور بیٹاجاں بحق

اتوار 1 مارچ 2015 16:01

تربت(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) تربت کے علاقے دشت میں مسلح افراد نے مکان میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون اور بیٹاجاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق واقع دشت کے علاقے بل شکرو میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کا بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مسلح افرادمکان سے فائرنگ کے بعدخاتون کے دوسرے بیٹے کو اغواء کرکے ا اپنے ساتھ لے گئے فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم مقامی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی-

متعلقہ عنوان :