مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں لگا یا جا سکتا ‘ عرفان دولتانہ

توانائی منصوبوں کی تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ،پیٹ کاٹ کر وسائل فراہم کرینگے‘ رکن پنجاب اسمبلی

اتوار 1 مارچ 2015 15:57

لاہور( اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ملتان میں میٹروبس پراجیکٹ کا بہت جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گاجبکہ راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس پراجیکٹ کاجلد افتتاح ہوگا،پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کی ساڑھے چھ برس تک بے لوث خدمت کی ہے اورصوبے میں میرٹ ،شفافیت اورترقیاتی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا ۔ محنت،امانت اوردیانت جیسے سنہری اصول اپنا کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی اورپیٹ کاٹ کر وسائل فراہم کریں گے تاکہ عوام کو ریلیف ملے ۔